سینیٹر شیری رحمن نے ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

جمعرات 15 مارچ 2018 23:19

سینیٹر شیری رحمن نے ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف کیلئے اپنے کاغذات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے پارلیمان کے ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ان کے کاغذات نامزدگی پر حزب اختلاف کے 33 اراکین نے دستخط کئے ہیں جن میں فاٹا، بلوچستان کے آزاد، عوامی نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے اراکین سینٹ نے دستخط کئے ہیں۔