پی ایس ایل کی ٹاپ 2 ٹیموں کا ٹاکرا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تگڑا ہدف دینے میں ناکام

muhammad ali محمد علی جمعرات 15 مارچ 2018 22:24

پی ایس ایل کی ٹاپ 2 ٹیموں کا ٹاکرا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تگڑا ہدف دینے میں ..
شارجہ (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ 2018ء) پی ایس ایل کی ٹاپ 2 ٹیموں کے ٹاکرے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تگڑا ہدف دینے میں ناکام رہی۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ میں پی ایس ایل کے رواں سیزن کی 2 ٹاپ ٹیموں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاکرا ہوا ہے۔ اس دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی۔ کوئٹہ کی جانب سے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے گئے۔

کوئٹہ کی جانب سے کپتان سرفراز احمد 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں شین واٹسن کوئٹہ کے لیے اوپن کرنے آئے تاہم 8 رنز بناکر سمیت پیٹل کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔اگلے آﺅٹ ہونےوالے بیٹسمین جیسن روئے تھے جو عماد بٹ کی گیند پر 17 رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔

(جاری ہے)

کیون پیٹرسن بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور فہیم اشرف کی گیند پر 7 رنز بناکر کیپر لیوک رونکی کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔

عمرا مین28رنز بنا کر پوویلین لوٹے جبکہ کپتان سرفراز احمد 43رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، انور علی 2اور محمد نواز ایک رن بنا کر پوویلین لوٹے ۔اس سے قبل کوئٹہ نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد 12 پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے جبکہ کوئٹہ 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔کوئٹہ اگر اس میچ میں کامیاب ہوجاتی ہے تو پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلے گی۔