اسلامی اتحادی فوج کے کمانڈر ان چیف راحیل شریف کی پاکستان کے طویل دورے کے سلسلے میں لاہور آمد

سابق آرمی چیف پاکستان میں تین ہفتے قیام کریں گے، اپنے قیام کے دوران راحیل شریف عسکری و سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے

muhammad ali محمد علی جمعرات 15 مارچ 2018 22:24

اسلامی اتحادی فوج کے کمانڈر ان چیف راحیل شریف کی پاکستان کے طویل دورے ..
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ 2018ء) اسلامی اتحادی فوج کے کمانڈر ان چیف راحیل شریف کی پاکستان کے طویل دورے کے سلسلے میں لاہور آمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں قیام کیے ہوئے سابق آرمی چیف اور اسلامی اتحادی فوج کے کمانڈر ان چیف راحیل شریف پاکستان کے دورے کے سلسلے میں لاہور پہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

راحیل شریف خصوصی طیارے کی پرواز سے جمعرات کے روز لاہور پہنچے۔ سابق آرمی چیف راحیل شریف پاکستان میں تین ہفتے قیام کریں گے۔ اپنے اس طویل قیام کے دوران راحیل شریف عسکری و سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ملاقاتوں میں کئی اہم عسکری و سیاسی معاملات کے حوالے سے فیصلے لیے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے: