حکمران ووٹ کے بجائے ووٹرز کو عزت دیں، سید مصطفی کمال

آج ووٹر کے بچوں کے پاس تعلیم اور صاف پانی نہیں ہے ،ووٹ کے تقدس کی بات کرنیوالوں کو ووٹر کی عزت کا کوئی خیال نہیں ہے، عوامی اجتماع سے خطاب

جمعرات 15 مارچ 2018 23:13

حکمران ووٹ کے بجائے ووٹرز کو عزت دیں، سید مصطفی کمال
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ حکمران ووٹ کے بجائے ووٹرز کو عزت دیں۔آج ووٹر کے بچوں کے پاس تعلیم اور صاف پانی نہیں ہے ووٹ کے تقدس کی بات کرنے والوں کو ووٹر کی عزت کا کوئی خیال نہیں ہے۔ وہ پرانا گولیمار میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ سید مصطفی کمال نے کہا کہ ہمارے حکمراں آج ووٹ کے تقدس کی بات کررہے ہیں جو محض کاغذ کا ایک ٹکڑا ہے مگر اس ووٹر کے تقدس عزت احترام اوراس کے مسائل کے باریمیں بات کرنے کیلئیتیار نہیں ہیں ،ووٹرایک زندہ انسان ہے اور ہمارے حکمران کوووٹ کی پرچی کے تقدس کا عوام سے زیادہ احساس ہورہاہے۔

انہوں کہاکہ ووٹر کو عزت اور اس کا حقوق دیئے بغیر اسکیووٹ کا تقدس کبھی بحال نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آج ووٹر کو پینیکا صاف پانی نہیں مل رہا ووٹر کیبچوں کے پاس تعلیم نہیں ملک کے ڈھائی کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں۔یہ اس ووٹر کی اور پورے ملک بے عزتی ہے۔ 70 سال سے حکمرانی کرنے کے بعد بھی عوام کو پسماندہ اور، بدحال رکھنے والے حکمراں کس، منہ سے آج ووٹ کے تقدس کی بات کررہے ہیں انہیں تو آج بھی ووٹر کی عزت کا کوئی خیال نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2017 میں 43 ہزار بچے خوراک کی کمی ادویات اور پانی نہ ملنیوجہ سے جاں بحق ہوگئے ان معصوم بچوں کے والدین بھی پاکستان کے ووٹر ہیں اس کیحصّہ میں نہ انصاف ہے نہ عزت ہے۔70 لاکھ بچے صوبہ سندھ میں تعلیم سے محروم ہیں۔ اس بچے کے حصّے میں جوکہ آپ کے ووٹر کا بچہ ہے عزت کب آئے گی بزرگوں کو پینشن نہیں مل رہی ان کو عزت کون دیگا شہرکراچی کو کچرا کنڈی بنادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت ووٹ اور نوٹ کو عزت دینے کے بجائے ووٹر کو عزت دیں تو ووٹ کا تقدس خود بخود بحال ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ جب تک آپ ووٹر کو عزت انصاف اور اختیارات نہیں دیں گیاس وقت تک جمہوریت اور عوام کی خدمت کے دعوے صرف زبانی جمع خرچ ہیں اور ووٹ کے تقدس کی بحالی ناممکن ہے۔