افغان یرغمالی 7 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کر کے فرار

جمعرات 15 مارچ 2018 23:11

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2018ء) افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں اغوا ہونے والے شخص نے اغوا کاروں کے نماز ادا کرنے کے وقت ان کی بندوق چٴْرالی اور فائرنگ کرکے 7 طالبان کو ہلاک اور 18 کو زخمی کرکے خود کو ڈرامائی طور پر رہا کرا لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرقی صوبے پکتیکا کے ڈپٹی سیکیورٹی چیف عبدالروف مسعود نے بتایا کہ اول خان اور مقامی پولیس افسر کو بدھ کے روز اغوا کیا گیا تھا ،ْپکتیکا پاکستان کی سرحد کے ساتھ واقع ہے جہاں طالبان کا قبضہ ہے۔

پولیس افسر کو ہلاک کردیا گیا ،ْ 36 سالہ اول خان کو ضلع گومًل میں طالبان کے کمپاؤنڈ لے جایا گیا، جہاں اسء کئی گھنٹے رکھا گیا۔عبدالرئوف مسعودنے بتایا کہ ظہر کی نماز کے دوران ہتھکڑیوں میں جکڑے اول خان نے اغوا کاروں میں سے ایک کی بندوق چٴْرائی اور فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

صوبائی گورنر کے ترجمان محمد رحمان ایاز نے بتایا کہ اول خان کی فائرنگ سے 7 طالبان ہلاک اور 18 زخمی ہوئے۔

محمد رحمان ایاز کا کہنا تھا کہ طالبان کی چٴْنگل سے آزاد ہونے کے بعد اول خان اغوا کاروں کے پِک اًپ ٹرک میں فرار ہوگیا ،ْان کے بھائی اور مقامی پولیس کمانڈر نے انتظامیہ سے واقعے کی تفصیلات شیئر کیں۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دو افراد کو اغوا کرنے اور دہشت گردوں پر ان میں سے ایک شخص کی فائرنگ سے 3 جنگجوؤں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔

متعلقہ عنوان :