رضا ربانی کا ایمنسٹی اسکیم کی مخالفت اور معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا اعلان

جمعرات 15 مارچ 2018 23:08

رضا ربانی کا ایمنسٹی اسکیم کی مخالفت اور معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ،ْ سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے ایمنسٹی اسکیم کی مخالفت اور معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالادھن سفید کرنے کے لیے ایمنسٹی سکیم متعارف کروانے کا فیصلہ تشویش کا باعث ہے، اس قسم کی سکیمیں بڑے کاروباروں کو غیر قانونی کام کرنے کالائسنس فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں میاں رضا ربانی نے کہا کہ کالادھن سفید کرنے کے لیے ایمنسٹی سکیم متعارف کروانے کا فیصلہ تشویش کا باعث ہے، ایمنسٹی اسکیم کی پارلیمنٹ کے فلور سے بھی مخالفت کی جائے گی، اس قسم کی سکیمیں بڑے کاروباروں کو غیر قانونی کام کرنے کالائسنس فراہم کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ اسکیم ناجائز طریقے سے کمائی گئی دولت کو قانونی دائرے میں لانے کا موقع فراہم کرنا ہے، ماضی میں بھی اس قسم کی سکیمیں ناکام ہوئی ہیں،حکومت کی معاشی پالیسیاں کاروباری طبقے کو فائدہ پہنچانے کیلئے بنائی جاتی ہیں، غریب طبقے کو بلواسطہ اور بلاواسطہ ٹیکسوں اور مہنگائی کے بوجھ تلے زندگی گزارنی پڑتی ہے، رضا ربانی نے کہا کہ بجلی کے نادہندہ صارفین کے اوسطا 7ہزار روپے تک کے بلوں کو معاف کرنے کے لیے سکیم متعارف کرائی جائے۔

متعلقہ عنوان :