لندن فلیٹ ریفرنس کی سماعت پانچ گھنٹے جاری رہنے کے بعد (کل) تک ملتوی ،ْ

،ْواجد ضیاء کا بیان مکمل نہ ہوسکا واجد ضیاء نے جے آئی ٹی اور قطری شہزادے حمد بن جاسم کے درمیان خط و کتابت کا ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کر دیا

جمعرات 15 مارچ 2018 23:08

لندن فلیٹ ریفرنس کی سماعت پانچ گھنٹے جاری رہنے کے بعد (کل) تک ملتوی ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف اور ان کی فیملی کیخلاف لندن فلیٹ ریفرنس کی سماعت پانچ گھنٹے جاری رہنے کے بعد (کل)جمعہ تک ملتوی کر دی گئی جبکہ واجد ضیاء نے جے آئی ٹی اور قطری شہزادے حمد بن جاسم کے درمیان خط و کتابت کا ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کر دیاہے ،ْ (آج )بھی بیان ریکارڈ کروائیں گے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو احتساب عدالت میں محمد بشیر نے لندن فلیٹس ریفرنس کی سماعت کی۔ سماعت کے دور ان واجد ضیا نے جے آئی ٹی اور قطری شہزادے حمد بن جاسم کے درمیان خط و کتابت کا ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیا۔ وکلا صفائی نے اعتراض اٹھایا کہ واجد ضیا نوٹس دیکھ کر بیان ریکارڈ کرا رہے ہیں۔ گواہ نے موقف اختیار کیا کہ رپورٹ بہت طویل ہے وہ اہم نکات نوٹ کروا رہے ہیں۔ فاضل جج نے کہا گواہ کو بیان سے پہلے نیب کے ساتھ مل کر تیاری کرنی چاہیے تھی۔ پانچ گھنٹے سماعت کے باوجود واجد ضیا کا بیان مکمل نہ ہوسکا ،ْ جمعہ کو بھی جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :