بلاول بھٹو زرداری کی سینئر صحافی ضمیر شیخ کی وفات پر تعزیت

جمعرات 15 مارچ 2018 23:08

بلاول بھٹو زرداری کی سینئر صحافی ضمیر شیخ کی وفات پر تعزیت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئر صحافی اور انگریزی اخبار دی نیشن کے ریذیڈینٹ ایڈیٹر کراچی ضمیر شیخ کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک تعزیتی پیغام میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے صحافت کے شعبہ میں مرحوم ضمیر شیخ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ان کی مغفرت کیلئے دعا کی اور کہا کہ الله تعالیٰ مرحوم کے خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق اور حوصلہ عطاء فرمائے۔