مفتاح اسماعیل نے پی آئی اے کا قرضہ ادا کرنے والے کو سٹیل ملز مفت دینے کا اعلان کردیا

قوم کا پیسہ تنخواہوں پر ضائع کیوں کر یں۔ بجٹ 27 اپریل کو پیش کیا جائے گا ہم سیاسی نہیں ٹیکنو کریٹ بجٹ پیش کریں گے، مشیر خزانہ

جمعرات 15 مارچ 2018 22:47

مفتاح اسماعیل نے پی آئی اے کا قرضہ ادا کرنے والے کو سٹیل ملز مفت دینے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2018ء) مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پی آئی اے کا قرضہ ادا کرنے والے کو سٹیل ملز مفت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قوم کا پیسہ تنخواہوں پر ضائع کیوں کر یں۔ بجٹ 27 اپریل کو پیش کیا جائے گا ہم سیاسی نہیں ٹیکنو کریٹ بجٹ پیش کریں گے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا ملازمین کی تنخواہیں بڑھیں گی نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹر ویو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ا ٓئندہ مالی سال کا بجٹ 27 اپریل کو پیش کیا جائے گا 4 سال قبل بجٹ بنانے میں مشکلات تھیں نئے بجٹ کی تیاری میں آسانیاں ہو رہی ہے اور اسحاق ڈار کی 4 سال کی محنت سے پر آسانیاں ہو رہی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ سیاسی نہیں ہو گا ہم ٹیکنو کریٹ بجٹ پیش کریںگے ڈی پی میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے رواں سال 40 ملین سے زائد ٹیکس کی مد میں جمع کریں گے ہم نے 300 ارب روپے پنشن کے لئے دیے ہیں حکومت بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس متعارف نہیں کرے گی ۔

(جاری ہے)

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہو گا انہوںنے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں اضافہ نہ ہو تو یہ آمدات کس طرح بڑھائیں گے ایک سوال پر کہا کہ پی آئی اے 40 ارب روپے کے خسارے میں ہے ہم یہ رقم ہسپتالوں اورتعلیم پر خرچ کر سکتے ہیں ہم قوم کا پیسہ تنخواہوں پر ضائع کر رہے ہیں پی آئی اے کا قرضہ ادا کرنے والے کو سٹیل مفت دیں گے ۔ بیرون ملک سے کوئی سرمایہ کاری ہے تو اس پر ٹیکس نہیں لگے گا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے باعث برآمدات میں اضافہ ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :