نیب کسی کی ہدایت پر کارروائی نہیں کر رہا ہے، قانون کے مطابق ہر شخص کی عزت نفس اور وقار کا ہمیشہ خیال رکھا جاتا ہے، نیب

جمعرات 15 مارچ 2018 22:47

نیب کسی کی ہدایت پر کارروائی نہیں کر رہا ہے، قانون کے مطابق ہر شخص کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ اس الزام میں کوئی حقیقت نہیں کہ نیب کسی کی ہدایت پر کارروائی کر رہا ہے، نیب پر صرف اور صرف قانون کی حکمرانی ہے، شکایت کی جانچ پڑتال، انکوائری اور تفتیش کا مطلب کسی کی تذلیل نہیں ہے بلکہ حقائق تک پہنچنے کیلئے شکایت کی جانچ پڑتال، انکوائری اور تفتیش ہی قانون کے مطابق بہترین ذریعہ ہیں۔

(جاری ہے)

نیب قانون کے مطابق ہر شخص کی عزت نفس اور وقار کا ہمیشہ خیال رکھتا ہے۔ اس ضمن میں چیئرمین نیب کی ہدایات کی روشنی میں تفصیلی ہدایات نیب کے تمام ڈی جیز کو جاری کر دی گئی ہیں۔ نیب ایک قومی ادارہ ہے جو ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے بلاتفریق قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ نیب کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں لیکن ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی نہ صرف اولین ترجیح ہے بلکہ ملک کے مفادات کا تحفظ بھی مقصود ہے جس کو قانون کے مطابق ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :