پاکستان میں کوئی ایسی طاقت نہیں جو نیب کو کچھ کرنے پر مجبور کرے، نیب پر صرف اور صرف قانون کی حکمرانی ہے، ،بیان

جمعرات 15 مارچ 2018 23:01

پاکستان میں کوئی ایسی طاقت نہیں جو نیب کو کچھ کرنے پر مجبور کرے، نیب ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2018ء) قومی احتساب بیورو نے کہا ہے کہ اس الزام میں کوئی حقیقت نہیں کہ نیب کسی کی ہدایت پر کوئی کارروائی کر رہا ہے، پاکستان میں کوئی ایسی طاقت نہیں جو نیب کو کچھ کرنے پر مجبور کرے، نیب پر صرف اور صرف قانون کی حکمرانی ہے، شکایت کی جانچ پڑتال، انکوائری اور تفتیش کا مطلب کسی کی تذلیل نہیں ہے بلکہ حقائق تک پہنچنے کیلئے شکایت کی جانچ پڑتال، انکوائری اور تفتیش ہی قانون کے مطابق بہترین ذریعہ ہیں،جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیب قانون کے مطابق ہر شخص کی عزت نفس اور وقار کا ہمیشہ خیال رکھتا ہے، اس ضمن میں چیئرمین نیب کی ہدایات کی روشنی میں تفصیلی ہدایات نیب کے تمام ڈی جیز کو جاری کر دی گئی ہیں، نیب ایک قومی ادارہ ہے جو ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے بلاتفریق قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے، نیب کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں لیکن ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی نہ صرف اولین ترجیح ہے بلکہ ملک کے مفادات کا تحفظ بھی مقصود ہے جس کو قانون کے مطابق ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا۔

وقار)

متعلقہ عنوان :