روز دھمکیاں وصول کرکے جذب کرتا اور مسکرا دیتا ہوں، قومی خدمت کا صلہ دیں یا نہ دیں اس کی سزا تو نہ دیں، سعد رفیق

جمعرات 15 مارچ 2018 23:01

روز دھمکیاں وصول کرکے جذب کرتا اور مسکرا دیتا ہوں، قومی خدمت کا صلہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2018ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ روز دھمکیاں وصول کرکے جزب کرتا اور مسکرا دیتا ہوں، قومی خدمت کا صلہ دیں یا نہ دیں اس کی سزا تو نہ دیں، گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ روز دھمکیاں وصول کرکے جزب کرتا اور مسکرا دیتا ہوں، ترکی بہ ترکی جواب دینے کیلئے اکسایا جارہا ہے، اس ملک پر رحم کیا جائے ، ہم قومی اداروں کو پاؤں پر کھڑ ا کرتے ہیں آپ ہم سے بدلہ لینے کے چکر میں ادارے برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی خدمت کا صلہ دیں یا نہ دیں اس کی سزا تو نہ دیں اس ملک میں آئین اور قانون کے داعی کے چہرے پر کرپشن کی سیاہی ملی جارہی ہے، یہ سارا کھیل ہمیں گندا کرکے لوگوں کو ہم سے دور کرنے کیلئے ہے، انہوں نے کہا کہ نیب پر کبھی اعتماد نہیں یہ ادارہ مشرف نے مخالفین پر دباؤ ڈالنے کیلئے بنایا اور یہ لوگ مجھ سے ریلوے کی حالت بدلنے کا کریڈٹ بھی چھینا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :