Live Updates

تحریک انصاف نے آڈٹ رپورٹ میں 2 کھرب 73ارب روپے کی بے ضابطگیوں کے انکشاف پر وزیراعلی سندھ سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

پی ٹی آئی کے خرم شیرزمان نے اس حوالے سے سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی آڈیٹر جنرل رپورٹ میں 273 ارب روپے کی بے ضابطگیاں ہیں محکمہ تعلیم اور بلدیات کی کہانیاں لکھی ہوئی ہیں، خرم شیر زمان

جمعرات 15 مارچ 2018 23:00

تحریک انصاف نے آڈٹ رپورٹ میں 2 کھرب 73ارب روپے کی بے ضابطگیوں کے انکشاف ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے آڈٹ رپورٹ برائے سال 2016 اور 2017میں 2 کھرب 73ارب روپے کی بے ضابطگیوں کے انکشاف پر وزیراعلی سندھ سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔ پی ٹی آئی کے خرم شیرزمان نے اس حوالے سے سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو تحریک التوا جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیرزمان نے کہا کہ یہ آج تک ایوان میں آنے والی سب سے اہم تحریک التوا ہے آڈیٹر جنرل رپورٹ میں 273 ارب روپے کی بے ضابطگیاں ہیں محکمہ تعلیم اور بلدیات کی کہانیاں لکھی ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے سینیٹ الئکشن میں پیپلزپارٹی کو استعمال کیا ہے ہم آج بھی اپنے موقف پر قائم ہیں اور ملک کی سب سے بڑی بیماری زرداری کو سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ آڈٹ رپورٹ پر وزیر اعلی کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہیں نیب آڈیٹر جنرل رپورٹ پر تحقیقات کریں حیرت ہے کہ نیب نے وزیر اعلی کو اپنے پاس بٹھا کیوں نہیں لیا تمام نیب زدہ وزرا کو فوری طور پر ہٹایا جائے اینٹی کرپشن بھی انٹی کرپشن بن کر خاموش ہوئی ہے خرم شیرزمان نے کہا کہ حکومت سندھ کی کارکردگی پر وائٹ پیپر لا رہے ہیں صوبہ سندھ سے پیپلز پارٹی کی چھٹی کر دیں گے سندھ اسمبلی میں مسٹر اپوز حکومت مخالف قراردادوں تحریکوں کی مخالفت کرنے کی تنخواہ لے رہے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کو ہم نے استعمال کیا ہے عمران خان کا وذن ہے کہ چھوٹے صوبے کو آگے لایا جائے پیپلز پارٹی سے ہمارا کوئی رشتہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہو سکتی بلوچستان سے چیئرمین لانے کے لئے پیپلز پارٹی کو استعمال کی اس ملک کی سب سے بڑی بیماری آصف زرداری ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات