پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف سے شیری رحمان کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر منتخب کروانے کی درخواست کردی

muhammad ali محمد علی جمعرات 15 مارچ 2018 20:51

پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف سے شیری رحمان کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ..
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ 2018ء) پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف سے شیری رحمان کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر منتخب کروانے کی درخواست کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے چناو کیلئے تحریک انصاف کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف سے شیری رحمان کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر منتخب کروانے کی درخواست کردی ہے۔ پیپلز پارٹی نے اپیل کی ہے کہ اپوزیشن کو متحد رکھنے کیلئے ان کی امیدوار شیری رحمان کی حمایت کی جائے۔ جبکہ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے بھی سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کیلئے اپنے امیدوار کا اعلان کردیا تھا۔ تحریک انصاف نے اعظم سواتی کو قائد حزب اختلاف کے امیدوار کے طور پر میدان میں اتارا ہے۔