جیکب آبادضلع میں 40ارب سے زائد کی کرپشن کے خلاف جے یوآئی کااحتجاجی مظاہرہ دھرنا روڈ بلاک

گزشتہ 5سالوں کے دوران ترقیاتی منصوبوںکے 40ارب سے زائد کے فنڈزمیں رکارڈ کرپشن کے خلاف مدرسہ تعلیم القرآن سے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ ضلعی امیر ڈاکٹر ا ے جی انصاری کی قیادت میں نکالا گیا شہرکے راستوں پر مارچ کیا اورقومی شاہراہ پر دھرنادے کربیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اورٹریفک معطل ہوگئی

جمعرات 15 مارچ 2018 22:54

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2018ء) جیکب آبادضلع میں 40ارب سے زائد کی کرپشن کے خلاف جے یوآئی کااحتجاجی مظاہرہ دھرنا روڈ بلاک نعرے تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام کی جانب سے ضلع جیکب آبادمیں گزشتہ 5سالوں کے دوران ترقیاتی منصوبوںکے 40ارب سے زائد کے فنڈزمیں رکارڈ کرپشن کے خلاف مدرسہ تعلیم القرآن سے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ ضلعی امیر ڈاکٹر ا ے جی انصاری،جے ٹی آئی سندھ کے حماد اللہ انصاری،مولانا عبدالجبار رند،حاجی عباس بنگلانی،مفتی عبدالشکورکھوسو،عابد ابڑو،میر حسن برڑو،قاری دلبر کنڈڑانی،سلیم اللہ بروہی،نصراللہ کھوسو،عبدالقادر،محمد موسیٰ مہر اوردیگر کی قیادت میں نکالاگیامظاہرین نے کرپشن کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے شہرکے راستوں پر مارچ کیا اورقومی شاہراہ پر دھرنادے کربیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اورٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر ڈاکٹر اے جی انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پوراصوبہ سندھ کرپٹ افسران کی زدمیں ہے خصوصاًضلع جیکب آبادکو کرپٹ افسران دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ضلع کی ترقی کے لیے آنے والے 40ارب سے زائد کی رقم میں رکارڈ کرپشن کی گئی کرپشن کی وجہ سے جیکب آبادمیں ترقیاتی کام نہیں ہوسکے ہیں پوراضلع کھنڈر بن گیا ہے روڈ،راستے،گلی،محلے تباہ ہیں نالیاں مٹی سے بھر گئی ہیں راستوں پر دھول مٹی اڑ رہی ہے اسکول زبوں حال ہیں شہری پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں تحصیل ٹھل،گڑھی خیرواورجیکب آباد کی فراہمی آب اسکیم کے لیے آنے والے فنڈزہڑپ کیے گئے ہیں ضلع کے سرکاری دفاتر کرپشن کاگڑھ بن چکے ہیں کرپٹ افسران ٹھیکیداروں اور منتخب نمائندوں کا جب تک احتساب نہیں ہوگا عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہوں گے کرپٹ افراد کے خلاف نیب میں جاری کیس سرد خانے میں چلے گئے ہیں ثبوت کے باوجود نیب سکھر کے حکام کرپشن کرنے والوں کے خلاف کاروائی نہیں کرتے جس سے ظاہر ہوتاہے کہ نیب بھی کرپٹ افسران کے خلاف کرپشن میں حصہ دارہے انہوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے مطالبہ کیاکہ جس طرح سپریم کورٹ نے پانی اورنکاسی آب کے لیے کمیشن بنایا اسی طرح سندھ خصوصاًضلع جیکب آباد میں ہونے والی کرپشن کوختم کرنے کے لیے امیرہانی مسلم کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیاجائے تاکہ قومی خزانہ لوٹنے والوں سے فنڈز واپس لے کر عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کیاجائے انہوں نے خبردارکرتے ہوئے کہاکہ اگر کرپٹ افسران کے خلاف کاروائی نہ ہوئی اور ترقیاتی منصوبوں پر صحیح کام نہ ہواتو تحریک چلائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :