کرشنگ سسٹم اور نکاسی آب کیلئے جامع ماسٹر پلان کو سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ بنائیں گے،پرویز خٹک

جمعرات 15 مارچ 2018 22:50

کرشنگ سسٹم اور نکاسی آب کیلئے جامع ماسٹر پلان کو سالانہ ترقیاتی پروگرام ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2018ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کرشنگ سرگرمیوں ، دریا میں جانے والے پانی کے نالوں اور شہروں میں نکاسی آب کے نظام کو ماحول دوست بنانے کیلئے آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ڈالنے کیلئے ایک جامع ماسٹر پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہے وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کے تناظر میں یہ کام بہت پہلے ہو جانا چاہئے تھا تاہم اگر پہلے نہیں ہوا تو کم از کم اب اس کام میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے ورنہ بہت دیر ہو جائے گی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صوبہ بھر میں صفائی کا ایک نظام دیا ہے اور اسکے لئے بجٹ مختص ہے آب نوشی، نکاسی آب ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور مجموعی طور پر صفائی کیلئے ایک قابل عمل پلان دیا ہے اور اس مقصد کیلئے با اختیار کمپنیاں تشکیل دی گئی ہیں اب ضرورت اس امر کی ہے کہ دریائی پانی کو صاف رکھنے اور شہروں میں پینے کے پانی کو آلودگی سے بچانے کیلئے کرشنگ سسٹم اور نکاسی آب پر خصوصی توجہ دی جائے جس کیلئے جامع ماسٹر پلان تیار کی جائے جس کو سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :