سندھ میں 400ملین ڈالرز کا سندھ سٹیز امپروومنٹ پروگرام جاری ہے،وزیراعلیٰ سندھ

جمعرات 15 مارچ 2018 22:40

سندھ میں 400ملین ڈالرز کا سندھ سٹیز امپروومنٹ پروگرام جاری ہے،وزیراعلیٰ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2018ء) سندھ میں 400ملین ڈالرز کا سندھ سٹیز امپروومنٹ پروگرام جاری ہے جس کے تحت شمالی و مرکزی سندھ کے سڑکوں کی تعمیر، بلدیاتی انتظامات میں بہتری لانا،پانی کی فراہمی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ وغیرہ شامل ہیں۔یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل وارنر ای لی پیچ نیوزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو وزیراعلی ہاس میں ملااقات کے موقع پر کہی۔

ملاقات کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کی تعاون سے سندھ میں جاری منصوبوں سے متعلق پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے صوبائی حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان شراکت داری میں مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے جو قابل تعریف ہے امید ہے کہ مستقبل میں مزید اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

وفد کی سربراہی ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل وارنر ای لی پیچ نے کی۔ وفد میں ایشیائی ترقیایتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ہونگ یانگ، ڈائریکٹر سی ڈبلیو آر ڈی مسٹر طارق نیازی، اے ڈی بی کے ڈائریکٹر مسٹر اشرف محمود، سینئر کانسل ممبر اصغر سید، سینئر اکنامک افسر فرزانہ نوشاب، شازیب علی، شعبہ مالیات کے سینئر پروگرام آفیسر ثنا مسعود جبکہ وزیراعلی سندھ کے ہمراہ وزیر ٹرانسپورٹ ، چیف سیکریٹری، چیئرمین منصوبابندی و ترقی(بورڈ)، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری، سیکریریٹری ورکس اینڈ سروسز، سیکریٹری ٹرانسپورٹ و دیگرموجود تھے۔

ایشیائی ترقیاتی بنک کے ڈائریکٹر جنرل وارنر ای لی پیچ نے وزیراعلی سندھ کو بتایا کہ سندھ میں 400 ملین ڈالرز کا سندھ سٹیز امپروومنٹ پروگرام جاری ہے جس کے تحت شمالی و مرکزی سندھ کے سڑکوں کی تعمیر، بلدیاتی انتظامات میں بہتری لانا،پانی کی فراہمی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ وغیرہ شامل ہیں۔ وزیراعلی کو بتایا گیا کہ ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 12 بلین روپے کا منصوبہ بھی چل رہا ہے جس میں سندھ حکومت 50 فیصد اخراجات ادا کرے گی جبکہ منصوبے کا مقصد سندھ حکومت کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی صلاحیتوں میں بہتری اور ٹیکنیکل سپورٹ وغیرہ میں اضافہ لانا ہے، ایشیائی ترقیاتی بنک کے وفد نے مزید بتایا کہ سندھ میں اسکول ایجوکیشن منصوبے پر بھی کام ہورہا ہے جس کے تحت سرکاری اسکولوں کے کلاس رومز، لیبارٹریز، پینے کا صاف پانی، بیت الخلا و چاردیواری تعمیر کیے جائیں گے اورامتحانی اصلاحات کا پروگرام متعارف کروایا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :