رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت اجلاس،دھماکے کی تحقیقات ،پی ایس ایل پلے آف میچز کی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا

جمعرات 15 مارچ 2018 22:38

رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت اجلاس،دھماکے کی تحقیقات ،پی ایس ایل پلے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2018ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں رائے ونڈ میں ہونے والے خود کش دھماکے کی اب تک ہونے والی تحقیقات اور پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں کھیلے جانے والے پلے آف میچز کی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کی سب کمیٹی کے اجلاس میں وزیر انسداد دہشتگردی کرنل (ر) ایوب گادھی ، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید ، ایڈیشنل ہوم سیکرٹری میجر (ر) اعظم سلیمان، آئی جی پنجاب عارف نواز سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

اجلاس میں رائے ونڈ میں پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے خود کش دھماکے کے حوالے سے گفتگو کی گئی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں پی ایس ایل کے لاہور میں کھیلے جانے والے دوپلے آف میچز کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا گیا اوراہم فیصلے کئے گئے۔