لاڑکانہ ،عمارتیں توڑنے کے نوٹس کے خلاف احتجاج، ریلی، دھرنا

جمعرات 15 مارچ 2018 22:35

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2018ء) عمارتیں توڑنے کے نوٹس کے خلاف احتجاج، ریلی، دھرنا۔رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز بھی رائیس کینال، گھاڑ واہ، آبڑی واہ کے کناروں پر آباد مکینوں کو 60سی70فوٹ کے فاصلے پر قائم عمارتیں توڑنے کا نوٹیس ملنے کے خلاف سیکڑوں مکینوں نے قادر کرد، زبیر جتوئی، سلیم میرانی، بخت سولنگی، قاسم چانڈیو اور دیگر کی رہنمائی میں ڈسٹرکٹ پریس کلب لاڑکانہ کے سامنے احتجاجی ریلی ناکل کر دھرنا دیا اور کہا کہ پہلے بھی رائیس کینال کے ساحل پر روڈس تعمیر کرنے کے دوران50فوٹ تھ عمارتیں توڑی گئیں، اب دوبارہ ہم مکینوں کو 60سی70فوٹ فاصلے تک عمارتیں توڑنے کا ان کو غیر قانونی طور پر نوٹیس دیا گیا ہے، کیوں کہ 70فوٹ تک اراضی ان کی ہے اور قانونی طور پر ہے، انتظامیہ بلہ جواز تجاوزات بتاکر ان کی جگہیں توڑنا چاہتی ہے، انہوں نے بلاول بھٹو زرداری، فریال ٹالپر وزیر اعلیٰ سندھ، چیف جسٹس ہائی کورٹ سندھ سے درخواست کہ کہ وہ اس کا نوٹس لیکر یہ غلط فیصلہ ا واپس لینے کیلئے احکامات جاری کرے اور انتظامیہ کو ہدایات جاری کریں کہ مزید اقدامات نہ اٹھائے۔

#

متعلقہ عنوان :