کراچی،میئر کراچی وسیم اختر کا روزنامہ دی نیشن کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر اور سینئر صحافی ضمیر شیخ کے انتقال پر اپنے انتہائی گہرے دکھ اور غم کا اظہار

جمعرات 15 مارچ 2018 22:35

کراچی،میئر کراچی وسیم اختر کا روزنامہ دی نیشن کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر اور ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2018ء) میئر کراچی وسیم اختر نے روزنامہ دی نیشن کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر اور سینئر صحافی ضمیر شیخ کے انتقال پر اپنے انتہائی گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے، میئر کراچی وسیم اختر نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم نے ایک طویل عرصے تک روزنامہ دی نیشن کے ساتھ وابستگی اختیار کرتے ہوئے صحافت کے میدان میں نمایاں کام کیا اور ان کا شمار سینئر ترین صحافیوں میں ہوتا ہے ، انہوں نے کہا کہ مرحوم نہ صرف ایک بہترین صحافی تھے بلکہ انہیں لکھنے پر کمال حاصل تھا یہی وجہ ہے کہ انہوں نے مختلف موضوعات پر دو کتابیں بھی تحریر کی ہیں جبکہ ان کی تازہ تصنیف ’’روشن خیالی سے ملائیت تک ‘‘کی ابھی حال ہی میں تقریب رونمائی بھی منعقد ہوئی تھی، میئر کراچی وسیم اختر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت ،درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

آمین #

متعلقہ عنوان :