رانا ثنا اللہ کی شیخ رشید کو جوتا پڑوانے کی دھمکی، پنڈی بوائے نے بھی کرارا جواب دے دیا

رانا ثناء اللہ کا منہ کالا کرکے اسکی بھنویں صاف کرکے گدھے پر بٹھا کر پورا فیصل آباد گھماؤں گا،شیخ رشید کی دھمکی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 15 مارچ 2018 20:18

رانا ثنا اللہ کی شیخ رشید کو جوتا پڑوانے کی دھمکی، پنڈی بوائے نے بھی ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 15مارچ2018ء): رانا ثنا اللہ کی شیخ رشید کو جوتا پڑوانے کی دھمکی، پنڈی بوائے نے بھی کرارا جواب دے دیا۔شیخ رشید نے صوبائی وزیر قانون کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں رانا ثناء اللہ کا منہ کالا کرکے اسکی بھنویں صاف کرکے گدھے پر بٹھا کر پورا فیصل آباد گھماؤں گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سیاست میں جوتے کی انٹری ہر طرف چھائی ہوئی کسی سیاست دان پر جوتا اچھالا جا رہا ہے تو کسی کو لگنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا اور تو اور اب تو سیاستدان دوسروں کو بھی جوتے پڑوانے کی دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں اور ایسی ہی دھمکی صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے شیخ رشید کو دی تو پنڈی بوائے نے بھی کرارا جواب دے ڈالا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ مجھے جوتے مروائے گا فی الحال خود جوتے کھا رہے ہیں۔ عمران خان نے تو رانا ثناء اللہ کو مونچھوں سے گھسیٹنے کا کہا لیکن میں مونچھیں اور بھنویں دونوں صاف کرکے اسکا منہ کالا کرونگا اور اسکو گدھے پر بیٹھا کر پورا فیصل آباد گھماؤں گا کیونکہ یہ اسی ظرف کے قابل ہیں انہوں نے کہ کہ یہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف لیکر جارہے ہیں۔