وزیراعلیٰ نے پی پی سی کے صدرعالمگیرکوپچاس لاکھ روپے کاچیک حوالے کردیا

جمعرات 15 مارچ 2018 22:29

وزیراعلیٰ نے پی پی سی کے صدرعالمگیرکوپچاس لاکھ روپے کاچیک حوالے کردیا
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2018ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پشاور پریس کلب کے صدر عالمگیر خان کو وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں پچاس لاکھ روپے کا چیک حوالے کیا جو گذشتہ سال ان کی طرف سے اعلان کردہ ایک کروڑ روپے کے خصوصی گرانٹ کا دوسرا حصہ تھا وزیراعلیٰ کے پریس سیکرٹری بہرہ مند خان بھی اس موقع پر موجود تھے پرویز خٹک نے اس موقع پر صدر پریس کلب سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت میڈیا کو قرار واقعی ریاست کا چوتھا ستون سمجھتی ہے اور اس سے یہ توقع رکھنے میں بھی حق بجانب ہے کہ حکومت پر مثبت تنقید اور کمزوریوں کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ مثبت پہلوئوں کو بھی عوام کے سامنے لانے میں بخل نہیں کیا جائے گا تاکہ عوام حکومت کی کارکردگی کی روشنی میں اچھے برے میں تمیز کے قابل ہوں اور بہتر فیصلے کر سکیں انہوں نے کہا کہ پریس کلب پشاور کو خصوصی گرانٹ کی دوسری قسط کی ادائیگی سے انہوں نے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پشاور پریس کلب کے صدر عالمگیر خان نے وزیراعلیٰ کی طر ف سے صحافیوں کے مسائل حل کرنے اور اُنہیں مالی معاونت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔