وزیر اعلیٰ کا دورہ ہنگو،ڈی سی کے زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

جمعرات 15 مارچ 2018 22:25

وزیر اعلیٰ کا دورہ ہنگو،ڈی سی کے زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2018ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے متوقع دورہ ہنگوکے تناظر میں ڈپٹی کمشنرہنگو شاہد محمود کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلا س منعقد ہوا جس میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی نئی عمارت، ہنگو کوہاٹ دورویہ روڈ،ہنگو ہاؤسنگ سکیم ،ہنگو کوگیس کی فراہمی،یونیورسٹی کیمپس کے قیام اور پریس کلب کی نئی عمارت پرپیش رفت کا جائزہ لیاگیاجن کا وزیر اعلیٰ اپنے دورہ ہنگو میںباقاعدہ افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں دوسروں کے علاوہ رکن صوبائی اسمبلی شاہ فیصل خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہنگو عطاء المنعم اور اسسٹنٹ کمشنر یوسف کریم کے علاوہ پولیس، اطلاعات،سی اینڈ ڈبلیو، ہاؤسنگ،ایس این جی پی ایل اور پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔تمام متعلقہ اداروں نے اجلاس کو بتایا کہ ان کے ذمہ کام بالکل مکمل ہے اور اس کے لئے بھر پور تیاری کرلی ہے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کے دورہ کے انتظامات کو بھی حتمی شکل دی گئی اور متعلقہ اداروں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ڈپٹی کمشنر ہنگو نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ افتتاح سے قبل مشینری ودیگر آلات سمیت متعلقہ عملے کو اپنی نئی عمارتوں میں منتقل کریںتاکہ افتتاح کے فوراً بعد یہ ادارے اپنا کام شروع کریں۔

متعلقہ عنوان :