Live Updates

مریم نواز اور نواز شریف جیل کی سزا ہونے کے باوجود 10 دن بعد ہی باہر آجائیں گے

اگلے الیکشن میں لیگ کو ووٹ مریم نواز کی وجہ سے پڑیں گے، مریم کی جانب سے جلسے میں ترازو لے کر جانا عدلیہ پر براہ راست حملہ ہے: اعتزاز احسن

muhammad ali محمد علی جمعرات 15 مارچ 2018 19:26

مریم نواز اور نواز شریف جیل کی سزا ہونے کے باوجود 10 دن بعد ہی باہر آجائیں ..
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ 2018ء) اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور نواز شریف جیل کی سزا ہونے کے باوجود 10 دن بعد ہی باہر آجائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نیب کیسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو ہونے والی ممکنہ سزا کے حوالے معروف قانون دان اور پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کی جانب سے دلچسپ دعوی کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور نواز شریف جیل کی سزا ہونے کے باوجود 10 دن بعد ہی باہر آجائیں گے۔ مریم نواز اور نواز شریف باآسانی قانون کو استعمال کرتے ہوئے اپیل کرکے جیل سے باہر آسکتے ہیں۔ اس حوالے سے انہیں کوئی خاص رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا گا۔ اعتزاز احسن کا مزید کہنا ہے کہ اگلے الیکشن میں لیگ کو ووٹ مریم نواز کی وجہ سے پڑیں گے۔ اعتزاز احسن نے ن لیگ کی جانب سے عدلیہ پر حملوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اعتزاز احسن کا مزید کہنا ہے کہ مریم کی جانب سے جلسے میں ترازو لے کر جانا عدلیہ پر براہ راست حملہ ہے۔ ن لیگ خود اداروں کو ایک دوسرے کے سامنے لا کھڑا کر رہی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات