وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے پاکستان فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کی الوداعی ملاقات

جمعرات 15 مارچ 2018 22:17

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے پاکستان فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف ..
لاہور۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے گزشتہ روز پاکستان فضائیہ کے سربراہ(چیف آف دی ائیر سٹاف پاکستان ائیرفورس) ایئرچیف مارشل سہیل امان نے الوداعی ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی اورپاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیاگیا، وزیراعلیٰ نے پیشہ وارانہ امور پرمہارت اور فضائی سرحدوںکی بہترین حفاظت پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کو خراج تحسین پیش کیا،وزیر اعلیٰ نے ایئر چیف مارشل سہیل امان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہارکیا، انہوں نے کہا کہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کیرئیر کے دوران ملک و قوم کیلئے شاندار خدمات سرانجام دی، ایئر چیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے انفرادیت کیساتھ فرائض ادا کئے ہیں، ملک کیلئے دفاع کیلئے ان کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائیگا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاک فضائیہ دنیا کی بہترین فضائی فورس ہے، پاک فضائیہ کے افسروں اور جوانوں نے ملک میں امن کے قیام کیلئے بیش قیمت قربانیاں دی ہیںاوردہشت گردی کیخلاف جنگ میں شاہینوں نے ایک تاریخ رقم کی ہے، قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی بہادری اور جرات پر فخر ہے۔