زینب کے قاتل مجرم عمران کیخلاف 6 سالہ کائنات کے ساتھ زیادتی کیس میں جیل ٹرائل (کل) تک کیلئے ملتوی

جمعرات 15 مارچ 2018 22:17

زینب کے قاتل مجرم عمران کیخلاف 6 سالہ کائنات کے ساتھ زیادتی کیس میں ..
لاہور۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2018ء) قصور میں ننھی بچی زینب قتل کیس کے مجرم عمران کے خلاف 6 سالہ کائنات کے ساتھ زیادتی کے کیس میں جیل ٹرائل کل جمعہ تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔عدالت نے مزید تین گواہان کے بیان قلمبند کرتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کردی۔متاثرہ کائنات کے والد احسان الہی کا بیان بھی قلمبند کر لیا گیا۔

کائنات زیادتی کیس میں ٹوٹل 7 گواہان کے بیانات قلمبند کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج سجاد احمد نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔6 سالہ کائنات کے ساتھ زیادتی کے مقدمہ میں آٹھ مختلف دفعات شامل ہیں۔پولیس اور پراسیکیوشن نے 6 سالہ کائنات کے ساتھ زیادتی کیس میں 124 صفحات پر مشتمل چالان عدالت پیش کر رکھا ہے۔دو ارکان پر مشتمل پراسیکیوٹر ٹیم کوٹ لکھپت جیل موجود رہی جن میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل محمد آذر اور ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل حافظ اصغر شامل ہیں، کائنات کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ تھانہ اے ڈویژن قصور میں درج ہے۔

متعلقہ عنوان :