بدقسمتی سے اپنے ملک کو گالی دینا رواج بن گیا ،اللہ ایسے لوگوں کو ہدایت دے،جنرل زبیر محمود حیات

پاکستانیت کے اوپر کبھی دھول نہ آنے دیں، نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت اپنا کام کر رہی ہے لیکن جھنڈا نوجوان نے اٹھانا ہے،چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی آج ریاست چڑھائی پرہے اور دہشتگرد محاصرے میں ، پہلے لوگ کراچی چھوڑنے کی باتیں کرتے تھے، اب کراچی میں پی ایس ایل آرہا ہے احسن اقبال کا قومیت اور پاکستانیت" کے موضوع پرپاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں خطاب

جمعرات 15 مارچ 2018 22:11

بدقسمتی سے اپنے ملک کو گالی دینا رواج بن گیا  ،اللہ ایسے لوگوں کو ہدایت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2018ء) چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے اپنے ملک کو گالی دینا رواج بن گیا ہے ،اللہ ایسے لوگوں کو ہدایت دے،پاکستانیت کے اوپر کبھی دھول نہ آنے دیں، نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت اپنا کام کر رہی ہے لیکن جھنڈا نوجوان نے اٹھانا ہے جبکہ وفاقی وزیر برائے داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج ریاست چڑھائی پرہے اور دہشتگرد محاصرے میں ہیں، پہلے لوگ کراچی چھوڑنے کی باتیں کرتے تھے، اب کراچی میں پی ایس ایل آرہا ہے۔

وہ جمعرات کو قومیت اور پاکستانیت" کے موضوع پرپاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں خطاب کر رہے تھے جس کا انعقاد پاکستان ادارہ مطالعہ برائے تنازعہ اور امن نے کیا تھا سیمینار سے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج نوجوانوں سے خطاب کا موقع ملنا خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان قوم ہر مشکل کا حل نکالنے میں ملکہ رکھتی ہے، ایک چیز ٹھیک کرنے کیلئے باہر سے 40 مہینے، 40 ملین ڈالر مانگے گئے، ہمارے نوجوانوں نے 40 دن، 40 لاکھ ڈالر میں کر دیا ۔

پاکستان پر بھرپور یقین رکھیں، دنیا کی قومیں مشکلات میں ختم ہو گئیں، ہم کامیابیوں کیساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، پاکستانیت کے اوپر کبھی دھول نہ آنے دیں، نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت اپنا کام کر رہی ہے لیکن جھنڈا نوجوان نے اٹھانا ہے۔۔قائد اور اقبال کے وژن کے تحت پاکستان اپنا مقام حاصل کر کے رہیگا ، میں نے دنیا کے کئی ممالک دیکھے لیکن پاکستان جیسا ملک نہیں دیکھا ،پاکستان بنتے وقت برصغیر کی تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت ہوئی۔

ہجرت کرنے والے ایک کروڑ 50 لاکھ قافلے اپنی تاریخ و تمدن کے تحفظ کیلئے یہاں آئے۔ ،بدقسمتی سے اپنے ملک کو گالی دینا رواج بن گیا ہے ،اللہ ایسے لوگوں کو ہدایت دے ،ہمارا نیشنل پاور پوٹینشل ہمیں اگلے دس سالوں میں ٹاپ ٹوٹینٹی ممالک میں لے آے گا ، جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا تھا 2005 کے زلزلے میں جو قربانی کا جذبہ دیکھا وہ قابل تحسین ہے ،زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے جانے والوں کی وجہ سے روڈز بلاک یو گئے تھے ، یہ پاکستانیت ہے ،جب برطانیہ میں ملٹری اتاشی تھا کسی نے دوسرے ملک کی شہریت کا کہا تو جواب دیا پہلے مسلمان پیدائشی تھا، آج ازخود مسلمان ہوں…پاکستان کی مٹی کی خوشبو اور شان ہی نرالی ہے۔

قائد اعظم محمد علی جناح مخلص، دیانتداری، پرعزم اور. عظیم رہنما تھے۔ قائد اعظم کیساتھ علامہ اقبال کی روح اور کلام کو سمجھنا ضروری ہے۔جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کہتے تھے جن اللہ کے سامنے جاو ٴں تو اللہ رب العزت کہیں جناح ویل ڈن.پاکستانیت،. جو قومیں اپنی تاریخ نہیں جڑتی ان کا کوئی مستقبل نہیں۔۔۔۔پاکستانی قوم حقیقی تہذیب و تمدن کی امین ہے ۔

پاکستان کی بات ہو گی تو اس کے جغرافیائیے کی بات ہو گی۔ پاکستان کے پاس برف پوش پہاڑ، صحرا، دریا، کھیتیاں اور کیا نہیں ہے۔ پاکستان، دنیا کی کئی تہذیبوں، تاریخ کا مسکن اور ربط قایم کرنے والا ملک ہے۔ کچھ لوگ ملک میں رہ کر ملک کو گالی دیتے ہیں لیکن اس سے متعلق بات نہیں کروں گا۔ پاکستان 22 کروڑ 20 لاکھ لوگوں کا ملک ہے جس نے آبادی کے لحاظ برازیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔

آئندہ 30 سال میں پاکستان ترقی کرتے ممالک میں پہلے 10 ممالک میں ہو گا. فاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن آگیا ہے، دشمن دیکھ رہا ہے کہ پاکستان میں روشنیاں بحال ہورہی ہیں،کھیل کے میدان آباد ہورہے ہیں،البتہ اکادکا واقعات سے کوئی فرق نہیں پڑے گا،،احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان آج چین کے مقابلے میں بہت پیچھے ہے، مضبوط معیشت وخوشحالی ہوگی توکوئی میلی نگاہ سے نہیں دیکھ سکے گا جبکہ معیشت نہیں سنبھالی تونوجوانوں کو پاکستانیت سمجھ نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بیڑہ غرق و ستیاناس کا بیانیہ دیا جاتا ہے جو غلط ہے، ہمارے پاس بہت سی کامیابیاں ہیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آج ریاست چڑھائی پرہے اور دہشتگرد محاصرے میں ہیں، پہلے لوگ کراچی چھوڑنے کی باتیں کرتے تھے، اب کراچی میں پی ایس ایل آرہا ہے۔احسن اقبال نے لاہور دھماکے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے رائے ونڈ میں بزدلانہ کارروائی کی، بزدلانہ واقعات سے بڑے قومی منصبوبے متاثر نہیں ہوں گے، موثرحفاظتی انتظامات سے رائے ونڈ میں بڑی تباہی سے بچ گئے، ہمارے حفاظتی انتظامات کافی موثر ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دشمن دیکھ رہا ہے کہ پاکستان میں روشنیاں بحال ہورہی ہیں، ملک میں امن آگیا ہے،کھیل کے میدان آباد ہورہے ہیں، اکادکا واقعات سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، سیکیورٹی ادارے چوکس ہیں اور قومی منصوبے پلان کے مطابق جاری ہیں۔سیمینار سے بعض دیگر سابق فوجی افسران نے بھی خطاب کیا