سکھر،لاہور رائے ونڈ میں خودکش حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،محمد رضوان قادری

دہشت گردوں کا کوئی دین و ایمان نہیں ہوتا ، جو معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلتے ہیں اب پاکستان کی عوام نے ان دہشت گردوں کا بدنما چہرہ پہچان چکے ہیں، ضلعی کنوینر پاکستان سنی تحریک سکھر

جمعرات 15 مارچ 2018 21:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2018ء) پاکستان سنی تحریک سکھر کے ضلعی کنوینر محمد رضوان قادری نے ذمہ داروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور رائے ونڈ میں خودکش حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت اور زخمی ہونے والوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اور کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین و ایمان نہیں ہوتا ، جو معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلتے ہیں اب پاکستان کی عوام نے ان دہشت گردوں کا بدنما چہرہ پہچان چکے ہیں، اور ان کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی ایک ناسور عمل ہے اس دہشت گردی کو ہم اپنی یکجہتی کے ساتھ ملکر ختم کر سکتے ہیں، رائے ونڈ اجتماع میں دہشت گردی کا مقصد صرف ملک میں فرقہ واریت اور افراتفری کو پھیلانا تھا، جو کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہو سکے ، ہم ان پولیس کے بہادر سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر سیکڑوں معصوم لوگوں کی جانیں بچائیں ، اللہ تعالیٰ جامع شہادت نوش کرنے والوں کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد از جلد صحت یابی عطا کرے آمین۔

(جاری ہے)

ہم حکومت اور پاک فوج سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس دہشت گردی میں ملوث دہشت گردوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے بے نقاب کریں اور سرعام سزا دیں۔ اس موقع پر سجاد سلطانی، ولی عباسی ، کاشف قادری، شیر محمد جلبانی، عبدالصمد قادری ، ملک گل محمد اعوان و دیگر موجود تھے۔ #

متعلقہ عنوان :