سکھر،سینٹ عہدوں کے الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کرنے والوں کی جیت ہوئی ہے، علامہ راشد محمود سومرو

جے یو آئی کے سینیٹروں کی جانب سے ن لیگ کے امیدواروں کوووٹ دینے کی خبریں ڈس انفارمیشن ہیں جسے ہم مسترد کرتے ہیں، سیکریٹری جنرل جمعیت علماء اسلام سندھ

جمعرات 15 مارچ 2018 21:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2018ء) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ سینٹ عہدوں کے الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کرنے والوں کی جیت ہوئی ہے عوام نے سامنے پی پی اور پی ٹی آئی کی منافقت بے نقاب ہو چکی ہے جے یو آئی کے سینیٹروں کی جانب سے ن لیگ کے امیدواروں کوووٹ دینے کی خبریں ڈس انفارمیشن ہیں جسے ہم مسترد کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں منعقدہ تقریبات سے خطاب اور بعد ازیں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکے ہمراہ مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد ، مولانا عبدالحق مہر و دیگر رہنما موجود تھے علامہ راشد محمود سومرو کا مزید کہنا تھا کہ عالمی ایجنڈے کے تحت ملک میں سیاسی انتشار پیدا کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے دھرنوں کے بعد گالم گلوچ اور اب جوتا مار مہم اسی سلسلے کی کڑی ہے پی پی نے پی ٹی آئی سے ملکر جمہوریت کیلئے گڑھا کھودا ہے عمران خان اور زرداری چور ہیں اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر دوسروں کا مینڈینٹ چرانے کی تاک میں رہتے ہیں آئندہ الیکشن میں اتحاد کر لینگے مگر عوام ان کو اب پہچان چکے ہیں یکسر مسترد کر دینگے انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوامی سیاست پر یقین رکھتے ہیں کسی اور کی طرف نہیں بلکہ عوام کی طرف جا رہے ہیں 22مارچ کو کراچی اور 23مارش کو نوابشاہ اور 25مارچ کو سکھر میں بڑے عوامی جلسے کر کے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن سندھ میں انتخابی مہم کا طوفانی آغاز کرینگے انتخابات میں عوام جیالوں کا مسترد کردینگے ۔

#