نیب بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنا قومی فریضہ سمجھتا ہے،جسٹس(ر)جاوید اقبال

ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ جہاں پوری قوم کی آواز ہے وہاں نیب افسران بھی اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ قانون کے مطابق بلا امتیاز اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،چیئرمین نیب کا اجلاس سے خطاب وفاقی وزیر سعد رفیق ، ریلوے سکھر ڈویژن کے افسران، نواب وسان اور دیگر کے خلاف شکایات و الزامات کی جانچ پڑتال کا حکم

جمعرات 15 مارچ 2018 21:30

نیب بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنا قومی فریضہ سمجھتا ہے،جسٹس(ر)جاوید اقبال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2018ء) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنا قومی فریضہ سمجھتا ہے ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ جہاں پوری قوم کی آواز ہے وہاں نیب افسران بھی اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ قانون کے مطابق بلا امتیاز اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

جسمیں درج ذیل فیصلے سامنے آئے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق ، ریلوے سکھر ڈویژن کے افسران اور دیگر کے خلاف پاکستان ریلوے میں ٹنڈوآدم سے روہڑی سندھ میں ماڈرن کمپیوٹر بیسڈ انٹر لاکنگ سسٹم کی تنصیب میں مبینہ بدعنوانی ، جنریٹر اور دیگر آلات کی پروکیورمنٹ میں خرد برد کی شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں خیر پور سے ممبر قومی اسمبلی نواب وسان اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مبینہ الزام میں شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا۔

جبکہ اجلاس میں امتیاز شاہد قریشی صوبائی وزیر قانون خیبر پختونخواہ ، ضیاء اللہ بنگش ممبر صوبائی اسمبلی امجد آفریدی ، ممبرصوبائی اسمبلی خیبر پخترونخوا ہ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کوہاٹ کے افسران کے خلاف دسٹرکٹ ایجوکیشن کوہاٹ مین (111)افراد کی غیر قانونی تقرری اور رشوت لینے کے علاوہ آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مبینہ الزام میں شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا۔