منزل گاہ سکھر میں 25مارچ کو منعقدہ سالانہ پیغام جمعیت کانفرنس سنگ میل ثابت ہوگی، مفتی سعود افضل ہالیجوی

جمعرات 15 مارچ 2018 21:15

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2018ء) جمعیت علماء اسلام سٹی سکھر کا مجلس شوریٰ کا اجلاس جامعہ حمادیہ مدرسہ منزل گاہ سکھر میں مفتی سعود افضل ہالیجوی کی زیر صدرات منعقد ہوا اجلاس میں مفتی قمر الدین ملانو، مولانا بخش مہر ، مفتی اعظم مہر ، مولانا حسین احمد آزاد ، مولانا غلام مصطفی سومرو ، ابو جنید چوہان ، عبدالخیر خاکسار سمیت دیگر عہدے داروں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ عہدے داروں کا کہنا تھا کہ منزل گاہ سکھر میں 25مارچ کو منعقدہ سالانہ پیغام جمعیت کانفرنس سنگ میل ثابت ہوگی اس کانفرنس میں لاکھوں کی تعداد میں افراد شرکت کرینگے جس کی تیاریاں شروع ہیں جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے کمیٹیاں مقرر کر دی گئی ہیں کانفرنس میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن ، سینٹر مولانا عبدالغفور حیدری ، وفاقی وزیر اکرم خان درانی ، امیر زمان خان ، حافظ حسین احمد سمیت ملک بھر کے قائدین شرکت اور خطاب کرینگے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئیمفتی سعود افضل ہالیجوی کا کہنا تھا کہ پی پی اور پی ٹی آئی دونوں جماعتوں سے ملک کی عوام تنگ آچکی ہے عوام کی نظریں جے یو آئی پر ہیں ان شاء اللہ جے یو آئی انہیں مایوس نہیں کریگی ۔

#

متعلقہ عنوان :