لاہور ، ڈائمنڈ پینٹس نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2018ء کا دسواں روز آرام تھا

کل تین میچز کھیلے جائیں گے

جمعرات 15 مارچ 2018 20:53

لاہور ، ڈائمنڈ پینٹس نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2018ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ڈائمنڈ پینٹس نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2018ء کے دسویں روز آرام کا دن تھا۔ کل بروز جمعتہ المبارک16 مارچ کو تین میچز کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ صبح ساڑھے گیارہ بجے ماسٹر پینٹس بلیک کا مقابلہ ریجاس ایسز/پی اے ایف سے ہوگا۔ ماسٹر پینٹس بلیک میں صوفی محمدعامر، صوفی محمد حارث، حسام علی حیدر، جیراڈو مزینی، ریجاس ایسز/پی اے ایف میں فیصل شہزاد/عرفان شیخ، سلمان چیمہ، خوان کروز اریا اور ڈیگو اریا شامل ہیں۔

دوپہر دو بجے ڈائمنڈ پینٹس کا مقابلہ نیوایج / بی بی جے پائپس سے ہوگا۔ ڈائمنڈ پینٹس میں میر حذیفہ احمد، ممتازعباس نیازی، ایلگیو سیلسٹینو، ماکس اریا، نیوایج/بی بی جے پائپس کی ٹیم میں عدنان جلیل اعظم، احمد زبیر بٹ، احمد علی ٹوانہ اور سلواڈور الاوا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائمنڈ پینٹس نیشنل اوپن کا آخری میچ دوپہر ساڑھے تین بجے آرمی کا مقابلہ ماسٹر پینٹس /رضویزسے ہوگا۔

آرمی کی ٹیم میں بریگیڈیئر ذوالفقار علی بیگ، میجر عمر منہاس، مائیگل لوئیس دگن اور اگناسیو نیگری ،ماسٹر پینٹس /رضویز میں فاروق امین صوفی، حمزہ مواز خان، ثاقب خان خاکوانی اور خوان کروز لوساڈا شامل ہیں۔اب تک کی صورتحال میں باڑیز کی ٹیم ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔ انہوں نے چھ میچ کھیل کر پانچ جیتے ہیں۔ دوسرے نمبر پر ماسٹر پینٹس /رضویز ہیں جنہوں نے پانچ میچ کھیلے ہیں چار جیتے ہیں۔

تیسرے نمبر پر ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم موجود ہے جنہوں نے پانچ میچ کھیل کر چار میچ جیتے ہیں۔ چوتھے نمبر پر آرمی کی ٹیم ہے جس نے پانچ میچ میں سے تین جیتے ہیں۔ پانچویں نمبر پر نیوایج /بی بی جے پائپس کی ٹیم ہے جس نے پانچ میں سے دو میچ جیتے ہیں۔ چھٹے نمبر پر ماسٹر پینٹس بلیک جبکہ ساتویں نمبر پر ریجاس ایسز/پی اے ایف کی ٹیمیں موجود ہیں جو کوئی میچ نہ جیت سکیں۔

متعلقہ عنوان :