جعلی حلف نا مہ ،الیکشن کمیشن نے علیم خان کو دلائل دینے کا آخری موقع د یدیا

کیس کی سماعت 28مارچ تک ملتوی

جمعرات 15 مارچ 2018 20:04

جعلی حلف نا مہ ،الیکشن کمیشن نے علیم خان کو دلائل دینے کا آخری موقع ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2018ء) الیکشن کمیشن نے جعلی حلف نامے جمع کرانے کے معاملے پر تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو دلائل دینے کا اخری موقع دیتے ہوئے کیس کی سماعت 28مارچ تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز الیکشن کمیشن میں سپیکر قومی اسمبلی سردار آیاز صادق کی جانب سے لاہور کے حلقے این اے 122سے متعلق تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے خلاف دائر درخواست کی سماعت الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ عبدالغفار کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کی اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے وکیل شاہد حامد الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے وکیل سپریم کورٹ میں سماعت کی وجہ سے پیش نہ ہو سکے اس موقع پر ان کے جونیر وکیل نے سپریم کورٹ کی کاز لسٹ پیش کی جس پرکمیشن کی ممبر خیبر پختونخوا ارشاد قیصر نے کہا کہ اگر اس طریقے سے آپ تاخیر کرتے رہے تو دستیاب ریکارڈ کے مطابق فیصلہ سنا دیں گے انہوں نے استفسار کیاکہ کیا ان جعلی حلف ناموں کو تصدیق کے لیے سول کورٹ میں بھیجنا چاہیے انہوں نے کہاکہ گزشتہ سماعت پر کہا گیا تھا کہ اس کیس میں آخری موقع فراہم کر رہے ہیں کمیشن کو مذاق نہ بنائیں اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں علیم خان نے اٹھ سو پچپن حلف نامے جمع کرائے تھے جس میں بہت سارے حلف نامے جعلی ہیں اس موقع پرکمیشن کے ممبر بلوچستان شکیل بلوچ نے کہا کہ ہم آپ کو آخری چانس دے رہے ہیں کہ اس معاملے پر اپنے دلائل مکمل کریںقائمقام سربراہ ممبر سندھ عبد الغفار سومرو نے کہاکہ دلائل سن کر فیصلہ سنا دیں گے انہوں نے 28مارچ تک کیس کی سماعت ملتوی کر دی ۔

۔۔۔اعجاز خان