سندھ حکومت عوام کی خدمت کے لئے دن رات کوشاں ہے،سید مراد علی شاہ

ایسی پالیسیاں بنائی جارہیں ہیں جس سے معیشت مستحکم ہواور مہنگائی کم ہو،وزیراعلیٰ سندھ کا اجلاس سے کطاب

جمعرات 15 مارچ 2018 19:17

سندھ حکومت عوام کی خدمت کے لئے دن رات کوشاں ہے،سید مراد علی شاہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت عوام کی خدمت کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ ایسی پالیسیاں بنائی جارہیں ہیں جس سے معیشت مستحکم ہواور مہنگائی کم ہو۔ صوبے میں پراپرٹی ٹیکس وصول کے نظام کو شفاف بنانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ صوبائی حکومت موجودہ لوکل گورنمنٹ سسٹم کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزیراعلی ہاس میں پراپرٹی ٹیکس میں اصلاحات لانے سے متعلق عالمی بنک، بلدیاتی اداروں اور محکمہ ایکسائیز کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پراپرٹی ٹیکس نظام میں اصلاحات، شہری غیر منقولہ پراپرٹی ٹیکس سروے کروانے، ریفارمز کے عمل میں تیزی اور محکموں کے اندرونی آڈٹ کے نظام میں بہتری کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر بلدیات جام خان شورو، میئر کراچی وسیم اختر، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت و دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہم موجودہ لوکل گورنمنٹ سسٹم کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں اورہم نے سکھر میں پراپرٹی ٹیکس کروائی ہے۔ اجلاس میں اعلی حکام کی جانب سے شہری غیر منقولہ پراپرٹی ٹیکس سروے کرانے اور مکمل نافذ کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ کراچی میں پراپرٹی ٹیکس نظام کو نافذ کردیا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پراپرٹی ٹیکس سروے دو مراحل میں ہوگا جس کے پہلے مرحلہ میں بلدیاتی اداروں کی ٹیکس وصولی کو موزوں بنانے جبکہ دوسرے مرحلہ عملدرآمد کرانے اور محصولات کی وصولی شامل ہونگے۔ وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ سندھ اس وقت سالانہ 21 ملین ڈالر پراپرٹی ٹیکس وصول کرتا ہے، جبکہ دیگر ممالک کی شرح جس میں انڈیا کے حیدرآباد سالانہ 17 ملین ڈالر اور بنگلور سالانہ201 ملین ڈالر پرارٹی ٹیکس وصول کرتے ہیں۔وزیراعلی سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ میں 7 بلین ڈالر سالانہ پراپرٹی ٹیکس وصولی کا امکان ہے اور کراچی میں اس وقت صرف 7 لاکھ یونٹس پراپرٹی ٹیکس دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :