پاکستان بین الاقوامی برادری کا انتہائی ذمہ دارملک ہے، وسائل اور تربیت یافتہ افرادی قوت کی قلت کے باوجودپاکستان نے منشیات کے خلاف جہاد میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں ،

حکومت پاکستان منشیات کی روک تھام کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے سیکریٹری وزارت انسداد منشیات اقبال محمود کا کمیشن آن نارکوٹکس ڈرگز کے سالانہ اجلاس سے خطاب

جمعرات 15 مارچ 2018 18:59

پاکستان بین الاقوامی برادری کا انتہائی ذمہ دارملک ہے، وسائل اور تربیت ..
ویانا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2018ء) سیکریٹری وزارت انسداد منشیات اقبال محمود نے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی برادری کا انتہائی ذمہ دارملک ہے، وسائل اور تربیت یافتہ افرادی قوت کی قلت کے باوجودپاکستان نے منشیات کے خلاف جہاد میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں جن کے ثمرات نہ صرف مقامی بلکہ دنیابھر کے ممالک تک پہنچ رہے ہیں،پاکستانی معاشرے میں منشیات کے لیے کوئی گنجائش نہیں اور حکومت پاکستان منشیات کی روک تھام کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

پڑوسی ملک میں منشیات کی پیداوار میں 2017میں 87%اضافہ ہوا ہے۔ وہ کمیشن آن نارکوٹکس ڈرگز کے سالانہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے پاکستان کے پڑوسی ملک میں پوست کی بڑھتی ہوئی پیداوار اور اس سے منسلک خطرات پر بھی روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

سیکریٹری انسداد منشیات اقبال محمود نے اجلاس میں مزید بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ سال مختلف کارروائیوں میں 400ٹن سے زیادہ منشیات برآمد کیں جن میں بین الااقوامی حوالے سے بہت اہم کیسیزبھی کثیر تعداد میں شامل ہیں۔

سیکریٹری انسداد منشیات ویانا میں ہونے والے منشیات کے حوالے سے دنیا کے سب سے بڑے فورم کمیشن آن نارکوٹیکس ڈرگزکے سالانہ اجلاس میں پاکستان کے اعلی سطح نمائندہ اجلاس کی قیادت کر رہے ہیں ، جس میں ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل مسرت نواز ملک بھی شامل ہیں۔ وفد نے یو این او ڈی سی کے اعلی افسران کے علاوہ چین، امریکہ، روس، ، ترکی اور سعودی عرب کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی جنہوں نے پاکستان کے منشیات کے روک تھام کے لئے کردار کو سراہااور وفد کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

سیکریٹری انسداد منشیات نے شنگھائی کووپریشن تنظیم کی طرف سے منعقد کردہ منشیات کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس سے بھی خطاب کیا اور اہم تجاویز پیش کیں۔ سی این ڈی کے حالیہ اجلاس میں حکومت پاکستان کی طرف سے دو ماتحت اجلاس منعقد کئے گئے ہیں جن میں پاکستان کی منشیات کی ترسیل کی روک تھام کیلئے مربوط کی گئی حکمت عملی کو بطور مثال پیش کیا گیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی منشیات سے متعلقہ اجلاس 2016 کی سفارشات پر عملدرآمد کے سلسلہ میں کئے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی جنہیں بین الااقوامی ماہرین نے خصوصی طور پر سراہا اور دنیا کے لیے مثالی قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :