ذوالفقار علی بھٹو کی 39 ویں برسی 4 اپریل پر گڑھی خدابخش بھٹو میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

جمعرات 15 مارچ 2018 18:59

ذوالفقار علی بھٹو کی 39 ویں برسی 4 اپریل پر گڑھی خدابخش بھٹو میں انتہائی ..
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2018ء) سابق وزیراعظم پاکستان اور پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 39 ویں برسی 4 اپریل پر گڑھی خدابخش بھٹو میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ برسی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سرکٹ ہاؤس لاڑکانہ میں مزار کمیٹی کا اجلاس پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور سینیئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو کی زیر صدارت ہوا جس میں شھید ذوالفقار علی بھٹو اور شھید بینظیر بھٹو کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اجلاس میں شھید ذوالفقار علی بھٹو کی 4 اپریل کو برسی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ انتظامیہ کیجانب سے مزار کمیٹی کو تمام انتظامات اور سیکیورٹی کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے 4 اپریل کو شھید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی بھرپور طریقے سے منانے اور گڑھی خدا بخش بھٹو میں بڑا جلسہ عام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو کا کہنا تھا کہ 4 اپریل پر شھید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی بھرپور طریقے سے منائی جائی گی، برسی کے موقعہ پر 4 اپریل کی دوپہر گڑھی خدابخش بھٹو میں بڑا جلسہ عام کیا جائے گا جس میں لاکھوں عوام شرکت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ جلسہ عام کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری اہم خطاب کرینگے، برسی اور جلسے کی تمام تیاریاں اور انتظامات کیے جا رہے ہیں جبکہ برسی کے جلسے میں عوام کی سھولت کے لیے 5 پارکنگ ایریاز بنائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سینیٹ میں کامیابی کے بعد آئندہ انتخابات میں ملک بھر سے کامیابی حاصل کرے گی اور آئندہ انتخابات میں پنجاب میں بھی تیر چلے گا۔ اس موقع پر پی پی پی ضلعی صدر عبدالفتاح بھٹو، مزار کمیٹی کے اراکین کمشنر لاڑکانہ ڈویزن محمد عباس بلوچ، ڈپٹی کمشنر کاشف ٹیپو، ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ، ایس ایس پی تنویر حسین تنیو، میئر لاڑکانہ محمد اسلم شیخ سمیت پارٹی رہنماؤں اور افسران نے شرکت۔

متعلقہ عنوان :