سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے اکثریت موجود ہے۔خورشید شاہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 15 مارچ 2018 18:29

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے اکثریت موجود ہے۔خورشید شاہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15 مارچ۔2018ء) قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے ان کے پاس اکثریت موجود ہے۔ پیپلز پارٹی کے اتحادی بھی ہمارا ساتھ دیں گے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی تحریک انصاف کو بھی ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے،تحریک انصاف کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں۔خورشید شاہ نے مزید کہا کہ جوتے اورسیاہی کی سیاست ہمارا معاشرہ قبول نہیں کرتا، ہم گولیاں کھا کرسیاست کرتے رہے،کبھی گولیوں سے نہیں ڈرے۔