موثرحفاظتی انتظامات سے رائے ونڈ میں بڑی تباہی سے بچ گئے ہیں-احسن اقبال

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 15 مارچ 2018 18:29

موثرحفاظتی انتظامات سے رائے ونڈ میں بڑی تباہی سے بچ گئے ہیں-احسن اقبال
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15 مارچ۔2018ء) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ موثرحفاظتی انتظامات سے رائے ونڈ میں بڑی تباہی سے بچ گئے ہیں، دشمن نے رائے ونڈ میں بزدلانہ کارروائی کی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بزدلانہ واقعات سے بڑے قومی منصوبے متاثر نہیں ہوںگے، ہمارے حفاظتی انتظامات کافی موثرہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ دشمن دیکھ رہا ہے پاکستان میں روشنیاں بحال ہورہی ہیں، اکاد±کا واقعات سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی ادارے چوکس ہیں اور قومی منصوبے پلان کے مطابق جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :