منشیات سمگلنگ:پی آئی اے کے 2فلائٹ سٹیورڈز فرانس کی عدالت سے قید کی سزا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 15 مارچ 2018 18:28

منشیات سمگلنگ:پی آئی اے کے 2فلائٹ سٹیورڈز فرانس کی عدالت سے قید کی سزا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15 مارچ۔2018ء) پی آئی اے انتظامیہ نے منشیات اسمگلنگ میں ملوث 2فلائٹ سٹیورڈز کو برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے فرانس کی عدالت سے فیصلے کی کاپی مانگ لی ہے۔ عدالتی فیصلے کی روشنی میں دونوں ملازمین کیخلاف محکمانہ کاروائی بھی کی جائے گی۔فرانس کی عدالت نے جرم ثابت ہو نے پر عامر معین اور تنویر گلزا ر کو دو سال قید کی سزا دی ہے۔


متعلقہ عنوان :