رائیونڈ خودکش دھماکے کی مذمت ،پاکستانی قوم نے جرات اور بہادری سے دہشت گردی کامقابلہ کیا ‘ میاں مقصود احمد

بھارت،امریکہ اور اسرائیل کاگٹھ جوڑپاکستان کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے‘امیر جماعت اسلامی پنجاب

جمعرات 15 مارچ 2018 18:27

رائیونڈ خودکش دھماکے کی مذمت ،پاکستانی قوم نے جرات اور بہادری سے دہشت ..
لاہور ( این این آئی امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے رائے ونڈ پولیس چوکی پرخود کش حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اجتماع گاہ میں4لاکھ سے زائد لوگ موجودتھے،پولیس اہلکاروں نے اپنی جانیں دے کرعظیم قربانی دی ہے،حملہ آور کو اجتماع گاہ میں داخل ہونے سے نہ روکاجاتا تو بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوسکتا تھا،جماعت اسلامی اس خود کش حملے میں5اہلکاروں سمیت9افراد کی شہادت کی مذمت کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس دھماکے میں ہندوستان کی ’’را‘‘ملوث ہے جس کامقصد پاکستان کا تشخص عالمی سطح پر خراب کرتے ہوئے پی ایس ایل فائنل میچ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے پاکستانی دورے کوناکام بنانا ہے۔ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت را،موساد اور سی آئی اے پاکستان میں دہشتگردی کروارہی ہیں۔

(جاری ہے)

حالیہ افسوس ناک واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں ۔انہوں نے کہاکہ الحمدللہ پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردی کے ناسور پر بڑی حد تک قابو پالیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے عسکری اداروں کی کاوشوں سے ملک میں امن وامان کی صورتحال خاصی بہترہوئی ہے مگر ابھی اس سلسلے میںمزید اقدامات کیے جانے چاہئیںتاکہ دہشتگردی پر مکمل طورپر قابوپایاجاسکے۔ان شاء اللہ قوم کے جذبات اور حوصلے ان کی مذموم کوششوں سے پست نہیں ہوں گے۔پاکستانی قوم نے جرات اور بہادری سے دہشت گردی کامقابلہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک نازک دور سے گزررہاہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاسی وعسکری قیادت دشمن کی سازشوں کاقلع قمع کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کرے۔بھارت،امریکہ اور اسرائیل کاگٹھ جوڑپاکستان کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ امریکہ ایک جانب پاکستان اور چین کے خلاف بھارت کی سرپرستی کررہا ہے تودوسری جانب وہ سی آئی اے اور راء کے ذریعے جنوبی ایشیا کے حالات کو خراب کررہا ہے۔پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کڑیاں امریکی سی آئی اے،بھارت کی راء اوراسرائیل کی موسادسے ملتی ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت ایسی پالیسیاں مرتب کرے جو حقیقی معنوں میں ملک وقوم کے مفاد میں ہوں۔