چیئرمین نیب نےخواجہ سعد رفیق کیخلاف بدعنوانی کی تحقیقات کاحکم دے دیا

سعد رفیق پرماڈرن کمپیوٹر بیس انٹرلاکنگ سسٹم کی تنصیب میں بدعنوانی کا الزام ہے،خواجہ سعد رفیق کے ساتھ سکھرڈویژن کے افسران سے بھی انکوائری کی جائیگی۔ترجمان نیب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 15 مارچ 2018 18:16

چیئرمین نیب نےخواجہ سعد رفیق کیخلاف بدعنوانی کی تحقیقات کاحکم دے دیا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ 2018ء) : چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کیخلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے،سعد رفیق پرماڈرن کمپیوٹر بیس انٹرلاکنگ سسٹم میں بدعنوانی کا الزام ہے، خواجہ سعد رفیق کے ساتھ سکھرڈویژن کے افسران سے بھی انکوائری کی جائیگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدات نیب افسران کااجلاس ہوا۔

جس میں نیب میں مختلف زیرالتوا مقدمات اور انکوائریوں کے دوران ہونے والی پیشرفت کاجائزہ لیا گیا۔ اس موقع پرچیئرمین نیب نے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق ، پیپلزپارٹی کے ایم این اے نواب وسان ،صوبائی وزیرکے پی امتیاز شاہد ،ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش سمیت دیگرکے خلاف شکایات کی جانچ پڑتال کا حکم بھی دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب نے سعد رفیق سمیت سکھرڈویژن کے ریلوے افسران کیخلاف بھی شکایات کی جانچ پڑتال کا حکم بھی دیا ہے۔

سعد رفیق پرماڈرن کمپیوٹر بیس انٹرلاکنگ سسٹم میں بدعنوانی کا الزام ہے۔اسی طرح صوبائی وزیرخیبرپختونخواہ امتیاز شاہد قریشی پرغیرقانونی تقرریوں اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش سمیت دیگر پربھی بدعنوانی کا الزام ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ افسران بھی اپنی صلاحیتوں کے مطابق بلاامتیاز انکوائری کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :