آپریشن ردالفساد، بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف سرچ آپریشن

سکیورٹی فورسزکی کاروائیوں میں ایک دہشتگرد ہلاک،4 زخمی ہوگئے،دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ،بارودی سرنگیں،ڈیٹونیٹرز،بال بیئرنگ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 15 مارچ 2018 18:02

آپریشن ردالفساد، بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف سرچ آپریشن
راولپنڈی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ 2018ء) : ملک میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف کاروائیاں کیں، جن میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ 4زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف بلوچستان کے مختلف علاقوں مستونگ، ڈیرہ مراد جمالی ، اوچ اور سبی میں آپریشنز کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پرسرچ آپریشن بھی کیا۔سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پرخفیہ اطلاعات پرآپریشن کیے۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدارمیں اسلحہ ،بارودی سرنگیں، ڈیٹونیٹرز، بال بیئرنگ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ اسلحے میں مختلف نوعیت کے ہتھیار بھی شامل تھے۔آپریشن کے دوران دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک اور4 زخمی ہوگئے۔