کراچی، سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کا مطالبات کی منظوری کے لئے بنایا گیا اتحاد اختلافات کا شکار

ایک گروپ کی جانب سے پریس کلب پر دھرنا دینے کا اعلان،دوسرے گروپ نے سندھ حکومت کو مطالبات کی منظوری کیلئے 5یوم کی مہلت دے دی

جمعرات 15 مارچ 2018 18:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2018ء) سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرز کا مطالبات کی منظوری کے لئے بنایا گیا اتحاد اختلافات کا شکار ہوگیا ہے ۔ ایک گروپ کی جانب سے پریس کلب پر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ دوسرے گروپ نے سندھ حکومت کو مطالبات کی منظوری کیلئے 5یوم کی مہلت دے دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب میں نئے معروض وجود میں آنے والی ڈاکٹرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اپنے 17نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لئے محکمہ صحت سندھ کو 5یوم کی مہلت دیدی اور مطالبات کی عدم منظوری پر بھرپوراحتجاج کا عندیہ دے دیا۔

ڈاکٹرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماوں کا کہنا تھا ڈاکٹرز کے مطالبات منظور کرنے کے لئے جتنے فنڈز درکار ہیں وہ محکمہ صحت کی ایک دن کی کرپشن کے برابر ہے۔ادہر سندھ ڈاکٹرز اتحاد کے صدر ڈاکٹرمحمد علی تھلو نے بتایا کہ سندھ حکومت کو پہلے ہی بہت ٹائم دے چکے مگر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ 16مارچ کو کراچی پریس کلب کے باہر ہر صورت دھرنا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :