Live Updates

نیب نےصوبائی وزیرکے پی امتیازشاہد قریشی کیخلاف تحقیقات کاحکم دےدیا

شاہد قریشی کاتعلق تحریک انصاف سے ہے،شاہد قریشی پرغیرقانونی تقرریوں اورآمدن سےزائد اثاثے بنانےکا الزام ہے۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 15 مارچ 2018 17:39

نیب نےصوبائی وزیرکے پی امتیازشاہد قریشی کیخلاف تحقیقات کاحکم دےدیا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ 2018ء) : چیئرمین نیب نے صوبائی وزیرخیبرپختونخواہ امتیاز شاہد قریشی کیخلاف تحقیقات کاحکم دے دیا،شاہد قریشی پرغیرقانونی تقرریوں اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدات نیب افسران کااجلاس ہوا۔جس میں نیب میں مختلف زیرالتوا مقدمات اور انکوائریوں کے دوران ہونے والی پیشرفت کاجائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرچیئرمین نیب نے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق ، پیپلزپارٹی کے ایم این اے نواب وسان ،صوبائی وزیرکے پی امتیاز شاہد ،ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش سمیت دیگرکے خلاف شکایات کی جانچ پڑتال کا حکم بھی دے دیا ہے۔ نیب نے سعد رفیق سمیت سکھرڈویژن کے ریلوے افسران کیخلاف بھی شکایات کی جانچ پڑتال کا حکم بھی دیا ہے۔ سعد رفیق پرماڈرن کمپیوٹر بیس انٹرلاکنگ سسٹم میں بدعنوانی کا الزام ہے۔ اسی طرح صوبائی وزیرخیبرپختونخواہ امتیاز شاہد قریشی پرغیرقانونی تقرریوں اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش سمیت دیگر پربھی بدعنوانی کا الزام ہے۔ چیئرمین نیب نے کہاکہ افسران بھی اپنی صلاحیتوں کے مطابق بلاامتیاز انکوائری کررہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات