پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کارروائیاں،2ملزمان گرفتار

اربوں روپے کی منشیات، متفرق اشیاء، گاڑیاں بآمد کرلیں

جمعرات 15 مارچ 2018 17:47

پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کارروائیاں،2ملزمان گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2018ء) پاکستان کوسٹ گارڈز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناد ی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملک دشمن عناصر کی طرف سے اندرون/بیرون ملک اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی ذمہ داری کے علاقوں میں گشت اور چیکنگ میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہوا ہے۔

گذشتہ پندرہ دنوں کے دوران پاکستان کوسٹ گارڈز نے مختلف جگہوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے درج ذیل اشیاء اور منشیات برآمد کیں۔گوادرمیں چیکنگ کے دوران ٹیوٹا ہائی لیکس سے 193بوتلیں شراب اور 168ٹن بیئر ۔نیلینٹ (گوادر) کے قریب ٹیوٹا ہائی لیکس سے 1000کلو گرام چرس ۔وندر (بلوچستان ) سے مسافر کوچ کی چیکنگ کے دوران سیٹ کے نیچے چھپائی گئی 05کلو گرام افیون غیر ملکی ساختہ موبائل فونزاور انکا سامان (تعداد 1038 - ) مختلف گاڑیوں سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان جس میں کپڑا ، گاڑیوں کے انجن ، ٹایئرز، ادویات اور مختلف اقسامکی کاسمیٹکس کا سامان شامل ہے۔

(جاری ہے)

تمام اسمگل کی جانے والی منشیات ، متفرق اشیاء ، گاڑیاں اور 2اسمگلرز کو پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی تحویل میںلے لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔ پکڑی جانے والی منشیات ،متفرق اشیاء اور گاڑیوں کی مالیت اربوں روپے ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میںبھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کیساتھ جاری رہیں گی تا کہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :