Live Updates

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی گاڑی کی چھت سے گرگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 15 مارچ 2018 17:13

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی گاڑی کی چھت سے گرگئے
ملتان(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ 2018ء) : تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی گاڑی کی چھت سے گرگئے، تاہم انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ممبرسازی مہم کے سلسلے میں آج ملتان کے دورے پرہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ملتان میں پارٹی کارکنان سے اپنی گاڑی کی چھت پرچڑھ کرخطاب کیا۔ اس موقع پران کے ہمراہ پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی تھے۔ تاہم خطاب کے بعد جب وہ گاڑی سے نیچے اترنے لگے توان کے قدم ڈگمگا گئے۔ جس کے باعث شاہ محمود قریشی گرگئے۔تاہم کارکنان سے انہیں سنبھال لیا۔جس سے وہ کسی بڑی چوٹ یاحادثے سے بچ گئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات