اسلام آباد ہائیکورٹ میں محتسب برائےخواتین کشمالہ طارق کی تعیناتی چیلنج

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل کیس کی سماعت کریں گے،عدالت قواعدو ضوابط کیخلاف تعیناتی کوکالعدم قرار دے۔درخواستگزارکامئوقف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 15 مارچ 2018 16:57

اسلام آباد ہائیکورٹ میں محتسب برائےخواتین کشمالہ طارق کی تعیناتی چیلنج
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ 2018ء) : اسلام آباد ہائیکورٹ میں خواتین محتسب کشمالہ طارق کی تعیناتی چیلنج کردی گئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل کیس کی سماعت کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محتسب برائے خواتین کشمالہ طارق کی تعیناتی کواسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواستگزار نے مئوقف اختیار کیا ہے کہ محتسب کی تعیناتی کیلئے ہائیکورٹ کے جج کا طریقہ کار اپنایا جاتا ہے۔

جبکہ کشمالہ طارق کا وکالت کا تجربہ ہے اور نہ ہی خواتین کے حقوق کیلئے خدمات ہیں۔عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت کشمالہ طارق کی بطورمحتسب خواتین تعیناتی کوکالعدم قرار دے۔ کشمالہ طارق کی محتسب برائے خواتین تعیناتی کیخلاف رائے قیصرایڈووکیٹ نے نے اپنے وکیل فاروق صدیق کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل کیس کی سماعت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :