چیچہ وطنی،ڈی پی او کی مسیحی برادری سے ملاقات، ایسٹر بارے سکیورٹی کا جائزہ لیا

جمعرات 15 مارچ 2018 16:30

چیچہ وطنی۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوال محمد عاطف اکرام نے اپنے آفس میں مسیحی برادری کے نمائندہ وفودسے ملاقات کی اور مقامی چرچز میں ایسٹر کے سلسلہ میں منعقد ہونے والے مذہبی اجتماعات کی سکیورٹی سے متعلق امور کا جائزہ لیا ، ڈی پی او نے اس موقعہ پر تما م مسیحی برادری کو یقین دلایا کہ ضلع بھر میںایسٹر تقریبات کے موقعہ پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے تاکہ کسی بھی قسم کے ممکنہ خطرہ سے موثر طریقہ سے نمٹاجاسکے جبکہ اس سلسلہ میں تمام وسائل برئوے کار لائے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ تما م مسیحی برادری ہمارے بھائیوں کی طرح ہے ہر ممکن کوشش کر کے ان کو بھرپور تحفظ فراہم کیا جائیگا ، امن و امان کی بحالی کے سلسلہ میں مسیحی برادری اور خاص طور پر پادری حضرات کا بھرپور تعاون رہا ہے جس پر ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں، ایسٹرکے حوالے سے گرجا گھروں اور مسیحی برادی کی تمام کالونیوں کو خصوصی سکیورٹی فراہم کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :