رائیونڈ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج ،

قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل دھماکہ خود کش تھا ،6سے 7کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا ،جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا کام مکمل

جمعرات 15 مارچ 2018 16:09

رائیونڈ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2018ء) رائیونڈ اجتماع گاہ کے قریب چیک پوسٹ پر دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا جس میں قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا کام بھی مکمل کر لیا گیا جس کے مطابق دھماکہ خود کش تھا جس میں 6سے 7کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا ۔

سی ٹی ڈی کے مطابق واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا جس میں قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں سی ٹی ڈی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پولیس کے جوانوں نے تبلیغی اجتماع سے کچھ فاصلے پر خودکش حملہ آور کو چوکی پرروک لیا۔ حملہ آور نے تبلیغی اجتماع میں داخلے پر ناکامی پر پولیس چوکی پرخود کو اڑا لیا، دھماکے میں چھ سے 7کلو دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا اور جائے وقوعہ سے اہم شواہد ملے ہیں۔

(جاری ہے)

خود کش حملہ آور کے جسم کے نمونے اور دھماکہ خیز مواد فرانزک کیلئے بھجوا دیا گیا۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بزدلانہ کاروئیوں سے پاکستانیوں کے عزم کو توڑ نہیں سکتے، دہشت گردوں کو انکی انسانیت دشم کاروائیوں کی وجہ سے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔واضح رہے کہ بدھ کے روز رائے ونڈ اجتماع گاہ کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر ہونیوالے دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت 10افراد شہید جبکہ 30سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :