قومی اسمبلی اجلاس، رائے ونڈ میں بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی

جمعرات 15 مارچ 2018 16:09

قومی اسمبلی اجلاس، رائے ونڈ میں بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2018ء) قومی اسمبلی میں اجلاس کے دور ان رائے ونڈ میں بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر سپیکر نے کہا کہ لاہور میں رائے ونڈ اجتماع کی جگہ دہشت گردی کا واقعہ ہوا‘ ایسی جگہ پر دھماکہ مسلمان نہیں کر سکتا۔ اس واقعہ میں جاں بحق افراد کے لئے سپیکر کے کہنے پر مولانا گوہر شاہ نے دعائے مغفرت کرائی۔